حیدرآباد۔5۔اپریل(اعتماد نیوز)آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج
ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف کامیابی کے لئے سیکولر ووٹوں کے
اتحاد پر زور دیا اور کل دہلی کے جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری
صاحب کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شاہی امام کی کانگریس کو ووٹ
دینے کی اپیل انکے حب الوطنی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پٹنہ میں ایم
دورہ کے موقع پر مرکزی حکومت سے بی جے پی اور آر ایس ایس پر پابندی لگانے
کا مطالبہ کیا۔